اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیرخارجہ سعود الفیصل نے فرانس کے وزیرخارجہ لوران فابیوس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے باہمی ملاقات میں یمن پر سعودی عرب کے حملے اور ایران کے ایٹمی مسئلے کا جائزہ لیا ہے- العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فابیوس سے ملاقات میں فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کا پیغام وصول کیا ہے- انھوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ پیرس نے مسئلہ فلسطین کو آگے بڑھانے کے لئے کچھ تجاویز دی ہیں کہا کہ انھیں امید ہے کہ ایٹمی معاملے میں ایران کے ساتھ ہونے والا سمجھوتہ مشرق وسطی میں قیام امن پر منتج ہوگا- دوسری جانب لوران فابیوس نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب کے اعلی حکام سے ملاقات میں تاکید کی ہے کہ فرانس، ایران کے ساتھ ایسا معاہدے چاہتا ہے جو قابل عمل ہونے کے ساتھ ہی مستحکم بنیادوں پر استوار ہو-
.....
/169